گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے ان میں ایک غیر مسلم جوان ہارون ولیم بھی شامل تھا جس نے اپنا لہو پاکستان پر بہا دیا ۔ ضلع کرم گزشتہ روز میں وطن پر قربان ہونیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان شہداء کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/226s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment