سنی اتحاد کونسل کے رہنما ثنا اللہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو اسمبلی میں ایسی بات کہ دی جس پر اچانک شور شرابا شروع ہوگیا ،حکومت میں شامل خواتین نے بھی اسمبلی میں ایسی زبان استعمال کرنے پر احتجاج کیا اور مستی خیل کی معطلی کا مطالبہ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللّٰہ مستی خیل کو موجودہ بجٹ سیشن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ثناء اللّٰہ مستی کی معطلی کی قرارداد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پر ہنگامہ ہوگیا تھا، ثناء اللّٰہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ ادا کیے۔حکومتی خواتین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ثناء اللّٰہ مستی خیل کو مکمل سیشن کے لیے معطل کیا جائے۔خواجہ آسف نے گشتہ روز الزام عائید کیا تھا کہ عون چوہدری عمران کان کو گاڑی کی ڈگی میں بٹھا کر فوجی افسر سے ملاقات کے لیے لے کر گئے تھے جس پر تحریک انصاف والے ان سے ناراض تھے اور اسی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا –