وفاقی ھکومت نے بچوں کی کمر پر لدے بھاری بھرکم بستے اتروانے کا فیصلہ کرلیا .جس کا آغاز اسلام آباد سے کیا جارہا ہے – اسلام آباد کے سرکاری پرائمری سکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی، جس کے تحت طلبا پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری سکول کے بچے یکم اگست سے سکول بیگ اٹھاکر سکول نہیں آئیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بچوں کو سکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کیے جائیں گے جہاں بچے اپنی کتب اور کاپیاں رکھا کریں گے ۔اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے جبکہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے۔