سوناکشی سنہا کے والد اپنی بیٹی کی ضد کے آگے سرینڈر کرگئے وہ اس بات پر خفا تھے کہ ان کی بیٹی نے اپنی شادی کی بات ان سے کیوں نہیں کی تاہم اب انھوں نے سوناکشی کو ظہیر عباس سے شادی کرنے کی اجازت بھی دے دی اور اس پر شاد بھی نظر آے -بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا تو ان کے فیملی کے کئی افراد ناراض دکھائی دیئے لیکن والد اور لیجنڈری اداکار شترو گھن سنہا اپنی بیٹی کیلئے کھڑے ہوئے اور آزادی سے فیصلہ کرنے کا حق دیا ان کے اس فیصلے پر اہل خانہ بھی رضامند ہوگئے اب ان کی اپنے داماد کے ساتھ اپنے گھر کے باہر ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شتروگھن سنہا سوناکشی سے اس بات پر ناراض تھے کہ انہوں نے ان کے ساتھ اپنی شادی کا منصوبہ شیئر نہیں کیا تھا اور انہیں میڈیا کے ذریعے اس شادی کا علم ہوا – 20 جون جمعرات کی شام انسٹاگرام پر پاپارازو اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی نئی ویڈیو میں شتروگھن سوناکشی کی شادی سے قبل پہلی بار داماد ظہیر اقبال کے ساتھ نظر آئے، جہاں وہ رات کے کھانے پر مدعو تھے۔ شتروگھن خوش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے اپنے داماد ظہیر اقبال کے ساتھ تصاویر بنواکر میڈیا کے ساتھ شئیر بھی کیں ۔