پاکستان کی خواہش ہے کہ سی پیک کے منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لائی جائے کیونکہ ملک کی معیشت کا بڑا دارومدار اب اسی سی پیک پر ہے جبکہ وطن دشمن قوتیں اس منصوبے کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہیں اور چھپ چھپ کر چینی کارندوں کو نشانہ بنارہی ہیں اب حکومت کوشش کررہی ہے کہ ان چینی باشندوں کو فل پروف سیکیوریٹی فراہم کرے اسی حوالے سے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لیوجیان چاو نے ملاقات کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا،علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے چین کے ساتھ سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔چینی وزیر لیو جیان چاو نے کہا کہ وہ چین میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کامیاب ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کو دہرایا۔
آرمی چیف سے چین کے وزیر لیوجیان چاو کی ملاقات
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/218s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment