میاں والی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے معروف رہنما جو ہر وقت عمران خان کے ساتھ نظر آیا کرتے تھے 9 مئی کے مقدمات میں ایک سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوکر گھر پہنچ گئے -پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کو میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امجد علی خان کی 9 مئی کے2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔امجد علی خان کو جمعرات کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا مگر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔مزید برآں میانوالی سے ہی پی ٹی آئی کے 36 کارکنوں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔اگر چہ ان سب کی ضمانت منسوخی کے لیے کافی دباؤ بھی ڈالا گیا مگر انسداد دہشت گردی کے جج نے جب ثبوت مانگے تو پولیس کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکی جس پر جج نے سخت ریمارکس تحریر کرتے ہوئے ان افراد کے حق میں فیصلہ سنا دیا –