آپ کو اس تصویر میں ایک لڑکا دکھائی دے رہا ہوگا جو بمشکل 25 سال کا دکھائی دے رہا ہے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے دیکھنے میں جوان نظر آنے والے اس شخص کی اصل عمر آپ کو دنگ کر دے گی۔سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فیشن فوٹوگرافر چوانڈو ٹان اپنے کام کے بجائے اپنی شخصیت کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کی عمر 40 یا 50 سال نہیں ان کی اصل عمر تو 58 سال ہے مگر زیادہ تر افراد انہیں 25 سے 30 سال کا قرار دیتے ہیں۔ان کی پیدائش 1967 میں ہوئی تھی اور 1980 کی دہائی میں انھوں نے ایک ماڈل کے طور پر فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا اس کے بعد 90 کی دہائی میں انھوں نے موسیقی کو اپنا پیشہ بنایا اور پھر فوٹوگرافی کے شعبے میں آگئے اور اب اپنی تصاویر اپ لوڈ کرکے سوشل میڈیا پر خوب نام بنا رہے ہیں ۔ایک دہائی قبل جب ان کی عمر 47 سال تھی تو انہوں نے اپنے فوٹو سٹوڈیو کے لئے ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا اور اپنی تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ شیئر کیں۔ان کی سدا بہار جوانی کے حوالے سے انسٹا گرام میں کافی خیالات ظاہر کئے گئے تو انہوں نے اس کا راز خود بتایا۔
ان کا ماننا ہے کہ ہماری غذا شخصیت پر اندازوں سے زیادہ اثرانداز ہوتی ہے کیونکہ ہماری اچھی جسمانی اور ذہنی صحت کا 70 فیصد انحصار غذا پر ہوتا ہے۔ان کاا کہنا ہے کہ ان کی رنگت اور جلد میں جھریوں کا نہ آنا انڈوں کا باقاعدہ استعمال ہے – چوانڈو ٹان ناشتے میں روزآنہ 6 ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں، جن میں سے 4 کی زردی نکال دیتے ہیں تاکہ کولیسٹرول لیول کنٹرول میں رہ سکے جبکہ کبھی کبھار ایووکیدو پھل بھی بیریز کے ساتھ کھاتے ہیں۔کھانے میں وہ چکن، چاول، سبزیاں اور مچھلی کا سوپ پسند کرتے ہیں اور آئس کریم تو ان کے روز کے فوڈ چارٹ کا حصہ ہے لیکن وہ چائے کافی کو پسند نہیں کرتے اور چائے اور کافی سے گریز بلکہ پرہیز کرتے ہیں۔تمباکو نوشی اور الکوحل یعنی شراب نوشی سے دور رہتے ہیں جبکہ پانی بہت زیادہ پیتے ہیں۔ان کے مطابق پروٹین ہماری اچھی صحت کے لئے اہم ترین غذائی جز ہے۔اگر آپ بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو انڈوں،پھلوں ،سبزیوں پر توجہ اور سگریٹ چائے کافی اور شراب سے دوری اختیار کریں -تاکہ جب آپ کی بیگم 45 سال کے بعد بوڑھی نظر آئے اور آپ 25 کے دکھیں تو آپ کو شادی کا جواز بھی مل جائے اور لڑکی والے بھی آپ کو جوان سمجھ کر ہاں کردیں –
کیا آپ 58 سال کی عمر میں چوانڈو ٹان کی طرح 25سال کے نظر آنا چاہتے ہیں ؟
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/141s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment