چاہت فتح علی خان کے گیت نے بڑے بڑے گلوکاروں کو پریشان کردیا تھا جب 2 ماہ میں ان کا گانا 28 ملین ویوز لے گیا تھا اسی لیے گلوکاروں نے اسے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کرواکر ہی سکھ کا سانس لیا – چاہت فتح علی خان کے ساتھ ساتھ ان کے مداح یوٹیوب سے اس گانے کو ہٹائے جانے پر پریشان ہیں۔ ہر کوئی گلوکار سے گانے کو حذف کرنے کے بارے میں سوالات پوچھ رہا ہے۔ اب اس میں پاکستان کے صف اول کے ٹی وی چینلز کے اینکر بھی چاہت فتح علی سے اس بارے میں سوال کررہے ہیں – یوٹیوب سے ”بدو بدی“ کو ہٹانے سے متعلق وسیم بادامی نے سوال پوچھاکہ، یوٹیوب نے آپ کے گانے کو کیوں ہٹایا؟
وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ، جب میں نے یہ گانا یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا تو مجھے 10 دن بعد یو ٹیوب کی جانب سے ایک خط ملا کہ ایک کمپنی نے اس گانے کے کاپی رائٹ کا دعویٰ کیا ہے۔میں نے انہیں ایک خط بھی لکھا اور جواب دیا کہ یہ گانا اور کمپوزیشن میرا ہے، میرے ساتھ ایسا مت کریں کیونکہ میں گزشتہ گیارہ سال سے ایک چینل چلا رہا ہوں اور اب الحمدللہ میرا چینل بھی بہت اچھا چل رہا ہے۔میرے گانے ”بدو بدی“ کے وائرل ہونے کے بعد مجھے بہت سارے سبسکرائبر ملے ہیں۔چاہت فتح علی نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک اور خط بھیجا ہے کہ یہ گانا مشہور گلوکارنور جہاں نے گایا تھا، اور انہوں نے کاپی رائٹس کا دعوی کیا ہے، لہذا ہم اسے حذف کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس پر ھیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ یہ کیسے کہہ رہے ہیں، کیونکہ میری کمپوزیشن میڈم نور جہاں کے گانے سے مختلف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں موسیقار کے پوتے نے کریڈٹ دینے کے لیے کہا تھا لیکن یہ صرف ان کا گانا تھا۔
اس گانے کو ڈیلیٹ کروانے میں مرکزی کردار کس گلوکار کا تھا اس حوالے سے ”بدوبدی“ کی ماڈل وجدان راؤ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ کروانے والے کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق ہیں۔ کیونکہ ابرارالحق گانے کی مقبولیت سے جیلس ہوگئے تھے۔تاہم ابھی تک وجدان راؤ کے اس الزام پر گلوگار ابرار الحق کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا –