چند روز قبل ایک فوڈ شاپ سے لاٹری خریدنے والے کی لاکھوں کی لاٹری نکلی تھی آج چند روز بعد ہی سپر سٹور پر سائیکل پر کولڈ ڈرنگ لینے آئی خاتون کی 10 لاکھ کی لاٹری نکل آئی جو پاکستانی پونے 3 کروڑ روپے بنتے ہیں – یہ خاتون کہین جارہی تھی کہ امریکا میں ایک سپرسٹور پر انرجی ڈرنک پینے کے لئے رکی ،وہاں اس کی نظر لاٹری پر پڑی جو اس نے خرید لی اور یوں خاتون نے غیر متوقع طور پر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈریا روڈریگز ان کے گھر کے قریب ہی موجود ’ہیلنز مارکیٹ‘ نامی سپر سٹور پر آئیں جہاں وہ بچپن سے ہی آتی رہی ہیں۔ الیگزینڈریا وہاں انرجی ڈرنک خریدنے آئی تو انہوں نے غیرارادی طور پر 1 ملین لاٹری کا انعام بھی جیت لیا۔ الیگزینڈریا نے کیلیفورنیا لاٹری کے حکام کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس سٹور پر بچپن سے آرہی ہیں جب وہ سائیکل چلاتی تھیں۔
وہ سٹور میں اس وقت انرجی ڈرنک خریدنے کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران ان کی نظر ’ایکسٹریم ملٹی پلیئر لاٹری ٹکٹ‘ پر پڑی۔ خاتون نے بتایا کہ نہ جانے کیا بات تھی کہ لاٹری ٹکٹ کا ڈیزائن اور اس کا رنگ بہت ہی خوبصورت لگے جس کی وجہ سے انہوں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا لیکن جب انہوں نے اسے کھرچ کر دیکھا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ وہ چند لمحوں میں کروڑ پتی بن گئیں کیونکہ یہ حیرت انگیز طور پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔
سپر سٹور پر کولڈ ڈرنک پینے آئی خاتون 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئی
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/122s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment