پاکستان ٹیم کے امریکہ کے خلاف افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی سے پوری قوم ناراض دکھائی دے ہی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا سائٹس پر کیا جارہاہے -یون تو اس کھیل میں ہر کھلاڑی نے ہی برا پرفارم کرکے قوم کا دل دکھایا مگر سب سے زیادہ پاکستانیونں کو جس کھلاڑی پر غصہ ہے وہ اعظم خان ہین جو مسلسل دوسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے ،اب بھی کیا ان کو مزید کسی میچ میں موقع دیا جائے گا اس پر صحافی نواز کی جانب سے اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ’ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اعظم خان کو باقی میچز میں کھلانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے ، اس لیے اعظم خان کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سفر مبینہ طور پر یہیں ختم ہو تا ہے ،لیکن اگر اب یہ کھلاڑی ٹی ٹونٹی میچ میں گراؤنڈ میں اترا تو وہاں موجود تماشائیوں کی جانب سے اس کے خلاف ہوٹنگ یا ٹرولنگ ہر صورت ہوگی –