سپریم کورٹ مین 17 ججز کام کرتے ہیں مگر اس وقت 14 ججز سپریم کورٹ میں تعینات ہیں جبکہ 3 سیٹیں خالی ہین جنہیں پر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے -اس کے لیے 2 ججز ہائی کورٹ جبکہ ایک جج سندھ ہائی کورٹ سے لینے پر اتفاق ہوا -جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاداحمد خان ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی 3خالی اسامیوں پر تقرر کیلئے غور کیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاداحمد خان ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی اورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دیدی،جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ نہ لانے پر بہت سے صحافیوں نے پہلے ہی کھل کر بتادیا تھا کہ ان میں سے دو ججز کو کن کے مشورے یا ہدایت کے بعد سپریم کورٹ میں بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے -تاہم یہ تینوں ججز بہت ہی اچھی شہرت رکھتے ہیں اور انصاف اور قانون کے مطابق فیصلے دیتے ہیں –