ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 7 جون بروز ہو گا۔مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ جبکہ زونل اجلاس دیگر صوبائی دارالخلافوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل ہوں گے۔ماہر فلکیات جاوید اقبال کی جانب سے ذی الحج کے چاند حوالے سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج ہوگی، چاند آج 5 بجکر 40 منٹ پرپیدا ہوگا۔ جاوید اقبال نے عید الاضحیٰ پیر 17جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کےتقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہو گا۔سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہاگیا ہےکہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم9ذوالحجہ بروز ہفتہ15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔