سینئر اداکار بہروز سبزواری کی جانب سے عمران خان کے ہمراہ متعدد بار ایک ساتھ شراب نوشی کے دعوے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے متعدد بار عمران خان کے ہمراہ شراب پی ۔انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں، وہ کوکین کا نشہ نہیں کرتے اور نہ ہی زیادہ شراب پیتے ہیں۔بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرنک سے زیادہ شراب نہیں پیتے، ۔بہروز سبزواری کی جانب سے عمران خان کے ساتھ مے خوری کے دعوے پر ان کے ساتھ کئی دہائیوں سے ساتھ رہنے والے افراد نے بھی گواہی دی کہ عمران خان کوئی نشہ نہیں کرتے نہ ہی شراب پیتےہیں – سینئر اداکارہ اور عمران خان کی سپورٹر حنا خواجہ بیات نے بہروز سبزواری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ مشہور افراد کے خلاف بیان دے کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں کہا کہ اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے اور ایک پوڈکاسٹ شروع کیا جاتا ہے، پھر کسی مشہور شخصیت کے بارے میں غلط بات کرکے یہ کہیں کہ مشہور شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اداکارہ نے ایسی تکنیک استعمال کرنے پر پوڈکاسٹ چلانے والوں سمیت معروف شخصیات سے متعلق غلط بات کرنے والی شخصیات پر طنز بھی کیا۔ اسی طرح اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی اہلیہ اور فیشن ڈیزائنر فاطمہ خان نے بھی بہروز سبزواری کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ہر کوئی جھوٹ بولتا دکھائی دیتا ہے۔بہروز سبزواری کی عمران خان کے ساتھ مے خوری کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ بہروز سنز واری سفید جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ کسی کے اشارے پر ایسا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور انھوں نے ایک اور حماقت یہ کردی کہ ٹی وی پر آکر قبول کرلیا کہ وہ شراب پیتے ہیں -اب ہوسکتا ہے کہ کوئی درخواست ان کے خلاف بھی ممنوعہ مشروب کے استعمال کے حوالے سے عدالت میں دائر ہوجائے –
عمران خان پر نازیبا بہتان لگانے پر بہروز سبز واری تنقید کی زد میں
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/54-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
بہروز سبز واری, سخت ردعمل, شراب نوشی الزام, عمران خان, عوام
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -