پاکستان میں پہلے تو کراچی میں وارداتیں ہورہی تھیں مگر اب تو پنجاب کے شہرون مین بھی ڈاکو سرگرم ہوتے جارہے ہیں کبھی لوگوں سے بکرے چھین رہے ہیں تو کبھی مزدوروں کی تنخواہیں مگر آج تو انھوں نے بے شرمی کی انتہا کردی جس سے پورے ملک کا دنیا میں نام بدنام ہوا اور جس نے یہ خبر پڑھی وہ خبر پڑھ کر شرمندہ بھی ہوا اور دکھی بھی – راولپنڈی میں تھانہ صدرکےعلاقےشاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے اور جنازہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے افراد کو لوٹ لیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق 4ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 9افراد سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو قیمتی فونز سے بھی محروم کر دیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔