عمران خان نے اس وقت انتہائی سخت رویہ اختیار کررکھا ہے اس کی وجہ سے ان کو اور ان کی پارٹی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسی وجہ سے آج اعتزاز احسن نے انہیں چند مشورے دیے –
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے کا مشورہ دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ عمران خان رویے میں لچک پیدا کریں حالات کو دیکھتے ہوئے صدر آصف زرداری سے مل لیں، اعتزاز احسن کا خیال ہے کہ صدر زرداری کپتان کیلئے جیل سمیت بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تناؤ کو دیکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں، انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے یہ نہیں کہ اِس سے بات نہیں کرنی اُس سے بات نہیں کرنی، یہ رویہ ان کو اور ان کی جماعت کو نقصان دے رہا ہے، بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں ۔
اعتزاز احسن نے ایک اور بہت اہم بات بھی کہی ان کا کہنا تھا کہا کہ یہ جج پی ٹی آئی کے نہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا، تاہم انھوں نے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈٹا ہوا ہے، یہ ان کے ہاتھوں نہیں ٹوٹتا۔اگر عمران خان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل جاتے ہیں تو ان کی پارٹی اقتدار میں بھی آسکتی ہے اور پھر عمران خان الیکشن لڑ کر دوبارہ ملک کے دوسری بار وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں –