دنیا میں بسنے والے پاکستانی تو بابر اعظم کو پسند کرتے ہی تھے مگر اب لندن کی سب سے اہم شخصیت نے بھی بابر اعظم کو اپنا فیورٹ کرکٹر لندن کے میئر صادق خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فین نکلے۔قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لندن کے میئر صادق خان اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ بابراعظم اچھی فارم میں ہیں، وہ میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں۔ پاکستانی ٹیم آج ٹی ٹونٹی مقابلے کے لیے انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی صادق خان کا کہنا تھا کہ اوول میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، آج کا میچ پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ، دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے، پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی نظریں بھی ٹیم پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم کی بولنگ دیکھ کر وقار یونس اور وسیم اکرم یاد آتے ہیں۔
بابر اعظم میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں؛میئر لندن
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/301s-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
بابر اعظم, صادق خان, فیورت پلئیر, کھیل, میئر لندن
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -