دنیا میں سب سے زیادہ جس مرض نے مریضوں کی زندگی جہنم بنارکھی تھی وہ شوگر کا مرض تھا -اس مرض میں مبتلا شخص بہت سی چیزیں کھانے سے محروم ہوجاتا ہے اور اس کے زخم بھی آسانی سے نہیں بھرتے آپریشن میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں -ذیابیطس (شوگر) ایک ایسا دائمی مرض ہے جس کے شکار ہونے کے بعد مریضوں کو تاحیات ادویات کھانی پڑتی ہیں -مگر آج شوگر کے مریضوں کےلیے چائنہ سے بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے
مگر چین میں سائنسدانوں نے ایک ذیابیطس سے نجات دلانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ چینی سائنسدانوں نے ذیابیطس کے ایک 59 سالہ مریض کو سیل تھراپی کے ذریعے اس دائمی مرض سے نجات دلا دی ۔ اس تجرباتی طریقہ علاج کے ذریعے لبلبے میں انسولین تیار کرنے والے مصنوعی خلیات کو بنایا جاتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق میں شامل مریض 25 سال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار تھا اور اس کے لبلبے کے خلیات کے افعال لگ بھگ مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے جبکہ سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا جس کے باعث اسے روزانہ انسولین کے کئی انجیکشنز لگوانے پڑتے تھے۔
ڈاکٹرزنے بتایا کہ مریض میں ذیابیطس کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے بعد ہم نے تجرباتی علاج کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ آج سے 3 سال قبل اس مریض میں خلیات کو ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے 11 ہفتوں بعد اسے انسولین کے انجیکشن لگوانے کی ضرورت نہیں رہی۔منہ کے ذریعے کھائی جانے والی ادویات کی خوراک میں بتدریج کمی آئی اور ایک سال بعد ان کا استعمال مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔اس کے بعد بھی مریض کی صحت پر نظر رکھی گئی اور دریافت ہوا کہ اس کے لبلبے کے خلیات کے افعال مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔اب یہ مریض 33 ماہ سے ذیابیطس سے محفوظ ہے۔
چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/9s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment