کل عمران خان نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر پیغام دیا تھا کہ قوم حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھے تاکہ معلوم ہو کہ 1971 میں مشرقی پاکستان کا قصور وار کون ہے -اس پر حکمتی حلقوں کی جانب سے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنیایا جارہا اس حوالے سےمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا گو ہوں اللہ عمران کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا، نواز شریف نے پارٹی کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا، وہ کسی سے نہیں روٹھے ، مکمل فعال اورمتحرک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے ہی پارٹی کو عوامی اور مقبول ترین بنایا، نواز شریف کے بیانات کی کمی آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف اہم ترین رہنما ہیں، وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مصروف ہیں، نئے پارٹی صدر کا انتخاب صاف و شفاف ہوگا، ہم پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے بانی سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش اور آفر کے باوجود وہ کسی جماعت یا سیاسی رہنما سے بات چیت کو تیار ہی نہیں ہیں۔
دعا گو ہوں اللہ عمران کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے:رانا ثنا اللہ
Leave a comment
Leave a comment