خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3الگ الگ کارروائیوں میں 23دہشتگردہلاک ہو گئے ۔دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں 5 جوان بھی شہید ہوئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 26مئی کو خفیہ اطلاعات پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیاگیا،سکیورٹی فورسز نےآپریشن میں 6دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے،آپریشن دوران پاکس فوج کے 2 جوان جن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شامل ہیں دہشت گردون کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
اس کے بعد آج پھر ان دہشدگردوں کی سرکوبی کا فیصلہ ہوا اور آج خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹانک میں آپریشن کیا گیا جس میں 10دہشتگرد مارے گئے، یہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی ، جہاں سکیورٹی فورسز نے 7دہشتگردوں کو ختم کیا گیا جبکہ 2دہشتگرد زخمی ہو گئے،ضلع خیبر میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5بہادر جوان شہید ہو گئے،شہدا میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار ،سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر، محمد یاسین شامل ہیں۔