ٹک ٹاک بناتے ہوئے تو بہت سے لوگ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہی مگر آج امریکہ سے آنے والی خبر نے سب کو چونکا دیا ،جب ایک معروف ماڈل کے ٹرین کی زد میں آکر ہلاکت کی خبر میڈیا نے نشر کی -مغربی میکسیکو کے علاقے زاکوالکو دو توریس میں معروف ماڈل سنتھیا نائیلی ہیگاریدا برمیجو دوران ریکارڈنگ ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئیں۔
سنتھیا نائیلی نامی 30 سالہ ماڈل تنزانیہ سے تعلق رکھتی تھی، وہ ریلوے ٹریک پر شوٹنگ میں مگن تھی۔سنتھیا کی جانب سے ویڈیو کے پس منظر میں چلتی ہوئی ٹرین کو دکھانا تھا، تاہم اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کو برقرار نہ رکھ سکیں اور ٹرین کی زد میں آ گئیں۔جس کے باعث وہ نہ صرف ہلاک ہو گئیں بلکہ ان کے جسم کے بھی ٹکڑے ہو گئے، پولیس کی جانب سے موقع پر موجود عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
جیلیسکو ریاست کے پروسیکیوٹر جواکوائن میندیز روئیز کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون ماڈل دیگر لوگوں کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لے رہی تھی۔ شوٹنگ کے دوران خاتون ماڈل ٹرین کے انتہائی قریب آگئیں کہ ٹرین کی زد میں ہی آ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹرین ان کے پاس سے گزری تو تیز ہوا کے سبب خاتون کے کپڑے ٹرین سے اٹک گئے اور ٹرین کے ساتھ ٹکرانے سے ان کی موت واقع ہوگئی ۔