�فلسطینوں نے جس طرح صبر واستقامت کے ساتھ اسرائیل کے مظالم کا سامنا کیا ہے دنیا بھر کے وہ ممالک جو اس جنگ سے پہلے اسرائیل کے سپورٹر تھے اب فلسطین کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں -اب دنیا بھر سے فلسطین کو ازاد ریاست کے طور پر قبول کرنے کی اوازین اب بلند ہورہی ہیً – سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے بھی اسرائیل کے لئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری قرار دے دیا۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا ضروری ہے اور یہ اس کے مفاد میں بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل تسلیم کرے کہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا مگر یہ حقیقت ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور یہ تشویش کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا میں نیتن یاہو کو اب ایک مجرم کی حیثیت سے دیکھا جانے لگا ہے ۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ مغویوں کی رہائی ہونی چاہئے، دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے، فریقین کو چاہئے کہ فوری مذاکرات کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملے گا یا نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑا ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر اسکا وجود بھی نہیں ہوسکتا۔
اسرائیل ہر صورت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے ؛سعودی وزیر خارجہ
Leave a comment
Leave a comment