گرمی میں شدت آتے ہی ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، جس سے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے۔لاہور سمیت پنجاب میں بھی گھنٹوں بجلی بند ہونی شروع ہوگئی -پشاور میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر عوام کا سبر جواب سے گیا اور لوگوں کا ایک بڑا ہجوم گرڈ سٹیشن کے سامنے جمع ہوا تو ان کو بجلی لی لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر مظاہرین وارننگ دے کر واپس لوٹ گئے –
نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار 800میگاواٹ ہو چکی ہے جبکہ پیداوار 19ہزار177میگا واٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی سے اس وقت 5ہزار 100میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار میگا واٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھر 8ہزار 650میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے اس وقت 870میگاواٹ ، سولر پاور پلانٹس سے 197، بگاس سے 138اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 222میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ پورٹ کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے اور شہروں میں 6گھنٹے ہو چکا ہے۔اس بار سولر پینل لگوانے سے خیال تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوگی مگر یہ خیال ایک خواہش ہی بن کر رہ گیا –