گزشتہ رات اچانک آندھی نے لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں جہان درجہ حرارت میں کمی کرکے لوگوں کے چہروں پر اطمنان بکھیرا وہیں یہ بعض گھرانوں کو زندگی بھر کا دکھ بھی دے گئی -پنجاب کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث ہونیوالے حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان تھیں –
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور گوجرخان میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنےکے درجنوں واقعات رونما ہوئےدرخت ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سنگنی کے علاقے میں چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ 15 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔