پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی 20ورلڈکپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔شاہد آفریدی کے علاوہ بھارت کے یوراج سنگھ، ویسٹ انذیز کے کرس گیل اور اتھلیٹ یوسین بولٹ بھی ورلڈکپ کے ایمبیسڈر مقررکئے گئے ہیںِ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میرے دل کے قریب ہے، پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش ہوں،آئی سی سی کاکہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بہت مداح ہیں، ان کی وجہ سے لوگ کرکٹ کے فین بنے۔شاہد آفریدی کو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ،2009 میں پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے میں شاہد آفریدی نے نمایاں پرفارمنس دی تھی –