عمران خان کے خلاف 200 کیسز پہلے ہی درج ہیں مگر ابھی ان پر مزید کیسز بنانے کی تیاری جاری ہے – مگر ججز کے ساتھ محاذ آرائی کے بعد اب ججز بھی کوئی فیور دینے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے اور وہ قانون اور آئین کے مطابق چل پڑے ہیں –
بلوچستان ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کر دی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کی درخواست عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی،چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ وکیل امان اللہ کنرانی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔اس طرح پی ٹی آئی اور عمران خان کو عدالت سے ایک بڑا ریلیف مل گیا –
عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/233s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment