پاکستان میں انسان تو چوریاں کرکے شہریوں کی زندگی عزاب بنا ہی رہے تھے اب اس میں بندروں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے ان کے ہاتھ جو چیز لگتی ہے اٹھا کر جنگل میں غائب ہوجاتے ہیں -مانسہرہ میں بندر نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی، تنگ آکر لوگوں نے خیبرپختونخوا حکومت سے بندر کو پکڑنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مقام سے آنے والا بندر نے مقامی شہریوں کو پریشان کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم بھی بندر کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی،شہریوں نے بندر کو پکڑنے کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔شہری کا کہنا ہے کہ بندر نہ صرف لوگوں کو تنگ ،پریشان اور ہراساں کرتا ہے بلکہ اکثر برتن بھی توڑ جاتا ہے اور چھتوں پر ڈالے ہوئے کپڑے بھی اٹھا لے جاتا ہے، شہریوں کی جانب سے بندر کو پکڑنے والے کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔