پاکستان میں پنشن پر کئی سو ارب ہر ماہ خرچ ہورہے ہیں اسی لیے حکومت نےآئی ایم ایف کی خواہش کے سبب اب پنشن ملازمین پر بھی ٹیکس لگانے اور ان کی تنخواہ سے کٹوتی پر غور شروع کردیا ہے -اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئندہ بجٹ کیلئے پنشنرز پر ٹیکس عائد اور 5ہزار کے نوٹ منسوخ کرنے کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرکی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے،گاڑیوں کی خریدوفروخت، بیش قیمت املاک کی فروخت پر این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے،غیرملکی سفیراور کلبزکی رکنیت کیلئے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ نان فائلرز کی آمدن کا پتہ چلانے کیلئے ایف بی آر کا الگ ونگ قائم کیا جائے،یہ ونگ سٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ سے ملکر کام کرے، اوورسیز انویسٹرز چیمبرنے تجویز دی ہے کہ کیس لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیا جائے۔