اسرائیلی جنگی جرائم پر جہاں دنیا بھر میں احتجاج ہورہے ہین لوگ اسرائیل کے مظالم پر بات کررہے ہیں اخبارات میں مضمون چھپ رہے ہیں وہیں اب عالمی عدالت انصاف میں معروف برطانوی نژاد لبنانی بیرسٹر امل کلونی نے غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف ثبوت جمع کرا دیے ہیں۔ امریکی اداکار جیورج کلونی اور ان کی اہلیہ بیرسٹر امل کلونی نے سماجی حقوق کی تنظیم بنائی گئی مگر دونوں میاں بیوی پر سوشل میڈیا پر غزہ میں انسانیت سوز واقعات پر نہ بولنے پر بھی تنقید کی جا رہی تھی۔ اب اس پر اداکار اور ان کی اہلیہ نے سچ عوام کو دکھانے کا فیصلہ کر لیا –
اور عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں انسانیت سوز عمل اور جنگی جرائم کے خلاف ثبوت جمع کرا دیے ، جن کی بنیاد پر عالمی عدالت انصاف کو فیصلہ لینے میں آسانی ہوئی ہے۔ ان کے اس نیک عمل کا فوری نتیجہ بھی سامنے آیا اور امل کلونی کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر آئی سی سی کی جانب سے اعلیٰ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور حماس کے لیڈران کے وارنٹنس جاری ہوئے ۔
ہائی پروفائل بیرسٹر امل کلونی کی جانب سے کلونی فاؤنڈیشن برائے انصاف پر ایک پوسٹ کے ذریعے ایک بیان اپلوڈ کیا گیا تھا اس بیان کے مطابق پروسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے ایکسپرٹ پینل جوائن کرنے کی دعوت دی تھی، جس کا کام غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے خلاف ثبوت اکھٹا کرنا تھا۔ امل کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق کی بنا پر اب یہ بات کھل رہی ہے کہ اسرائیلی ہانیہ اور حماس کے کچھ ممبران شہریوں کو اغواء، قتل اور جنسی جرائم میں ملوث ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور گیلنٹ بھی زمینی حقائق کی بنا پر قصور وار ہیں، دونوں لیڈران نے جنگ، قتل و غارت اور ظلم و ستم کے لیے بھوک کے طریقہ کار کو اپنایا اور فلسطین میں غذائی قلت کو پیدا کیا۔اسرائیل کے حملوں میں اب تک 35 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے –