پی ایس ایل مین 2025 مین 2 نئی ٹیمو� کی شمولیت کی بات ہورہی تھی اب یہ کہا جارہا کہ ان میں سے ایک ٹیم بنگلہ دیش کی ایک خاتون خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں جو اس سے پہلے بی پی ایل کی ایک ٹیم کی مالکن ہیں -بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی معروف فرنچائز کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال کی پاکستان سپر لیگ میں ٹیم خریدنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کو شامل کیے جانے کی توقع ہے دونوں ٹیمیں فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے شہروں سے آسکتی ہیں۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان ٹیموں میں سے ایک کو یا تو سیالکوٹ وکٹورینز یا فیصل آباد وکٹورینز کے نام سے جانا جائے گا۔
بی پی ایل کی واحد فرنچائز رنگپور رائیڈرز کی ذیلی فرنچائز، اٹلانٹا رائیڈرز (یو ایس ماسٹرز ٹی 10لیگ)بھی کھیلتی ہے،قبل ازیں گزشتہ برس ایک انٹرویو میں کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا تاہم اس وقت ملک میں سیاسی بے چینے کے سبب اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی مگر اب الیکشنز کے بعد حالات میں کافی بہتری آئی ہے اور پی سی بی کی جانب سے دو نئی ٹیموں کے اضافے کے اعلان کے بعد خبریں زیر گردش ہیں کہ بنگلادیشی اونر ایک ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔