مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان نے کہا کہ بھارت نے جہیز لینے اور دینے کو جرم قرار دینے کا قانون پاس کرلیا ہے مگر ہم مسلمان ہوکر بھی اس پر ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کرسکے ۔ جہیز میں گاڑیاں دینے کے چکر میں غریب خودکشی پر مجبور ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ جہیز اور نمود و نمائش پر پابندی لگائی جائے۔
“جنگ ” کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا ک ، 32 ہزار روپے والا بچی کو اسکول میں داخل کرائے یا جہیز اکٹھا کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بیٹی کی پیدائش پر باپ ڈپریشن کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتا ہے، اسوقت ملک میں 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیاں شادی نہ ہونے پر گھر وں میں بیٹھی ہیں۔
وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے جہیز کو لعنت قرار دیا اور کہا کہ ہم قانون بناکر جہیز جیسے ناسور سے معاشرے کو پاک بنائیں گے۔ جہیز کے خلاف انقلابی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، محکمہ ایسا قانون لائے گا کہ بیٹیوں کو جہیز جیسے مسائل کا سامنا نہیں رہے گا۔حکومت کو چاہیے کہ جس طرح ون دش پارٹی کا فیصلہ نافز العمل کروایا تھا اسی طرح جہیز کے حوالے سے بھی کوئی انتہائی مشکل فیصلہ کرے اور غریب والدین اور ان کی بیٹیوں کی دعائیں لے