کئی روز سے وزیراعلٰی کے پی کے اور گورنر کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری تھا اب اس پر گورنے نے پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا -انھوں نے وزیراعلیٰ کو کھانے کی دعوت دے دی گورنر فیصل کریم کنڈیی نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاؤں گا ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہئے، ، میں سب کو عزت دیتا ہوں۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا لیکن خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل کو ملا ہے، اس لئے سنی اتحاد کونسل مولانا کے تحفظات دور کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہو گا، آپ لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کے عوام کو ڈیلیور کریں ۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مہمان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے، گالم گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔
گورنر کے پی کے نے گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دے دی
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/142s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment