آزاد کشمیر مین کئی روز تک جاری رہنے والی کشیدگی میں مظاہرین کے مطالبات منظور ہوجانے کے بعد خاصی کمی واقع ہوگئی ہے اور حالات بہتر ہورہے ہین اس حوالے سے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ سب شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کے باعث ممکن ہوا – عطا تارڑ نے کہاکہ دشمن کی سازش ناکام ہو گئی،تحریک انتشار بھی انتشار پھیلانے کا سوچ رہی تھی،غیرملکی مبصرین نے کہا ہے کہ دشمن عناصر اور تحریک انتشار کا ایجنڈا ایک تھا،وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحہ سے بچا لیا،وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کو ذلت و رسوائی ملی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے کل تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا ، ان کاکہناتھا کہ ایک ارب روپے مزید آزادکشمیر کو منتقل کئے جا رہے ہیں،مجموعی طور پر 23ارب روپے آزاد کشمیر حکومت کو دیئے جائیں گے -عطا تارڑ نے کہاکہ ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھ رہی ہے،وطن عزیز کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا جاتا ہے،کسی کو کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے ،انھوں نے عمران خان کی بہنوں پر 9 مئی کے روز کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا –