پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے خبروں میں آنے کے لیے اس بار اچھا پروگرام بنایا -وہ پاکستانیوں کو بتانا چاہتی تھیں کہ آج ان کی سالگرہ ہے اس لیے وہ ایک یتیم خانے گئیں اور وہاں سے پیغام جاری کیا کہ آج میری سالگرہ ہے -فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے خوبصورت تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں یتیم بچوں کے ہمراہ یادگار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتاہے۔گلابی حسین جوڑے میں ملبوس اداکارہ کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ خاص دن کسی خاص جگہ موجود ہیں جس کا ذکر انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی کرڈالا۔
اداکارہ نے طویل نوٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ اس سال میں نے اپنی سالگرہ لاہور کے ایک یتیم خانے میں ننھے، معصوم فرشتوں کے ساتھ گزارنے کا بہترین فیصلہ کیا دوسری مشہور شخصیات کو بھی میرا کے اس فیصلے پر عمل کرنا چاہیے -۔میرا کا کہنا تھا کہ،میں نے ان یتیم اور بے سہار بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تحائف خریدے جس کے لیے تمام بچے بہت پرجوش، اور شکر گزار تھے۔یہ پورا تجربہ انتہائی دل کو گرما دینے والا اور روح افزا تھا۔اداکارہ میرا 12 مئی 1977 کو پیدا ہوئیں تھیں -اس سال انھوں نے اپنی 47 ویں سالگرہ معصوم پھولوں کے ساتھ منائی جو انہیں سالوں یاد رہے گی –