یو اے ای کی شہزادی اس وقت ٹک ٹاک پر راج کررہی ہیں کروڑوں لوگ ان کے فین ہیں اور ان کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو بھی ان کو میڈیا پر دنیا بھر میں کوریج ملی اور اب جب وہ ایک شہزادے کی ماں بنی ہیں تو بھی دنیا بھر کے اخبارات کی شہہ سرخیوں میں انکا تزکرہ ہوا -متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صحت مند بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔عرب میں عام طور پر کسی خاتون شہزادی کی تصویر تک میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی جاتی مگر مہرہ نے اس روایت کو توڑ کر ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے –