اسلام آباد (انٹرنیوز) سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ الیکشن میں کی گئی دھاندلی کا پیچھا عوام کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس نے کہا کہ الیکشن میں کی گئی دھاندلی کاپیچھا عوام کبھی نہیں چھوڑیں گے، عوامی مینڈیٹ کے بغیر آنیوالی کسی بھی حکومت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہمارے لوگوں کو جیلوں میں رکھا گیا، ہمیں الیکشن مہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ جس کا جو حق ہے وہ اس کو دیا جائے۔
الیکشن کی دھاندلی کا پیچھا عوام کبھی نہیں چھوڑیں گے،راجہ ناصر عباس
You Might Also Like
TAGGED:
دھاندھلی, راجہ ناصر عباس, عامانتخابات, عوام, میڈیا بیان
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -