نون لیگ کے دور حکومت میں نواز شریف کی جگہ وزراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے اس وقت نون لیگ سے کتنے دلبرداشتہ ہیں کہ انھوں نے نہ صرف اس الیکشن میں عدم شمولیت کا اعلان کیا بللکہ نواز شریف کو بھی منع کردیا کہ ان سے اب رابطہ نہ کریں -سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں کو بھی کہا ہےکہ 100 بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا جب کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پپھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے نیب عدالت میں کھڑےہیں، کیا آج کے نیب چیئرمین کویہ باتیں نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنے، 14 سال معمولی عرصہ نہیں ہوتاکہ تب جاکر انصاف ملے، 15 سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن اس بے انصافی کا جواب کون دےگا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ظلم و ناانصافی کا جواب کون دےگا، عدالت رات کوکھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہا ہے اس کا پتا نہیں۔
ضاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر کہہ رہا ہے تو انتخابات ہوں گے جب کہ 100 بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا، تاہم انھوں نے تھریک انصاف یا کسی اور جماعت میں جانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ان کا اپنی پارٹی بنانے کا ارادہ تو تھا مگر اس وقت ان کو سپیس نہیں مل رہی ۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں۔