جب سے نگران حکومت نے چارج سنبھالا ہے پیپلز پارٹی اس حکومت سے خوش نہیں ہے اور پیپلز پارٹی کو خطرہ یہ ہے کہ عام انتخابات اب 90 دنوں میں نہیں ہورہے ایسا نہ ہو کہ یہ نگران حکومت ایک سال اسی طرح نکال دے -تاہم اب نگران حکومت نے پیپلز پارٹی سے ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے رابطہ کیا
پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے، نگراں وزیراعظم نے پی پی وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے وفد کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات#SUNONEWSHD pic.twitter.com/c8bKTka21e
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) August 23, 2023
کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نثار کھوڑو نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مسائل پر بات کی، اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انوار الحق کاکڑ کو ملاقات میں تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ کے کئی سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے اس کے علاوہ پی سی بی کے چئیرمین ذکا اشرف کی بھی برطرفی کی خبریں میڈیا پر چل رہی تھیں ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں کارکنوں کے قتل کے واقعات پر نگراں وزیراعظم کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ پی پی سینیٹر نے کہا کہ سیاست میں ہمارا شیوہ ہے کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، جلد ہی ملک میں عام انتخابات ہونے ہیں، یہ انتخابات کب ہوں کے وہ اعلان کرنے والے کریں گے۔