تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں دکان پر جا کر لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ ایان نامی بچے کی لاش راوی روڈ کے علاقے سے ملی ہے۔
لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ پی ایس بادامی باغ میں درج کرائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی لاش راوی روڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب سے ملی۔
Image Source: Dawn
فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جب کہ لاش کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فروری کے اوائل میں کراچی کے علاقے کورنگی میں گھر کے پانی کے ٹینک سے لاپتہ بچے کی لاش ملی تھی۔
ایک سات سالہ بچہ جو یکم فروری کی صبح گھر سے لاپتہ ہوا تھا، دوپہر کو اس کے گھر سے کچھ فاصلے پر پانی کے ٹینک سے مردہ پایا گیا۔