ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے جس کی تیاری کے لیے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے -اسی سلسلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
وارم اپ میچ : انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ #ICCT20WorldCup pic.twitter.com/CPoeT8jCKQ
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) October 17, 2022
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 19 اوورز میں 160 رنز بنائے – جو کہ انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 14.4 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد 19 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا –
انگلینڈ نے پاکستان کو بآسانی میچ ہرا دیا…!!!
☺️☺️☺️ pic.twitter.com/jNfIJRU5Dg
— 💫🍁مــــــریـــــــم خــــانزادی🍁💫 (@M_khanzadi) October 17, 2022
پاکستان نے آج بابر اور رضوان کی جگہ اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی اور قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 161 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا –