عوام کو سستی تعلیم فراہم کرنے کے لیے کے پی حکومت نے لاکھوں روپے فنڈز کے نام پر بٹورنے پر مرحلہ وار عمل درآمد شروع کردیا ہے پہلے مرحلے میں چھٹیوں کی ٹیوشن فیس ختم کی گئی تھی اور اب اضافی فنڈز لینے پر پابندی عائید کی گئی ہے خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ اسکولوں کو طلباء سے داخلہ اور سالانہ فیس وصول کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد کیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ان کے خلاف اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیشن 2018 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
جمعرات کو عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسکولوں کو سالانہ اور داخلہ فیس وصول کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اس سے قبل 2019 میں عدالت نے تعلیمی اداروں کو طلباء سے گرمیوں اور سردیوں کی ٹیوشن فیس وصول کرنے سے روک دیا تھا۔