بھارتی اداکار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی اکثر لوگ اس بارے میں ان سے سوال بھی کرتے رہے ہیں مگر اب انھوں نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی – سلمان خان نے بتایا کہ بہت عرصہ قبل بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کیلئے انھوں نے رشتہ بھیجا تھا لیکن اداکارہ کے والد نے شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔
سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں جوہی چاولہ پسند تھیں کیونکہ وہ انہیں بہت معصوم لگتی تھیں لیکن جب انہوں نے ان کے والد سے جوہی کی شادی سلمان سے کرنے سے انکار کردیا۔سلمان خان کے مطابق جب یہی بات ایک شو کے دوران اداکارہ جوہی چاولہ سے پوچھی گئی تو انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ ان کے اور سلمان خان کے کیریئر کے آغاز کا وقت کا تھا، میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا‘۔ میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر تھی لیکن اس وقت سلمان خان اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں، حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ تاہم پھر عامر خان کے ساتھ ہی ان کی فلم قیامت سے قیامت تک نے ان دونوں کو بھارت کی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی بنادیا تھا -اور ان کا سحر آج بھی بالی وڈ میں برقرار ہے –
سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟
Leave a comment
Leave a comment