سندھ میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ سکول کے ڈاریکٹر اور ڈی ای او غریب بیواؤں کے ذکوٰۃ ،صدقات اور خیرات کے پیسے اپنے بچوں کو کھلاتے رہے – تعلیم کا شعبہ پیشہ پیغمبری کہلاتا ہے مگر لگتا ہے کہ ان بدبختون کو موت اور قبر یاد نہین ہے -انہیں یہ بھول کیوں جاتا ہے کہ قبر میں کھڑکی اور کفن میں جیب نہیں ہوتی –
آ ج نیوز کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں ان ملازمین کے ڈوب مرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور لی ہوئی رقوم تنخواہ سے منہا کرلی جائیں گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حق دار نہیں تھے۔ انہوں نے غلط بیانی کے ذریعے یہ رقوم بٹوری ہیں۔