پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بڈھ بیر سپین جماعت کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، جائیداد کے تنازع پر پہلے بھی دونوں پارٹیز آپس میں لڑ چکی ہیں اور علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا چکی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتار کےلیے 4 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ فائرنگ کی بنیادی وجہ کیا ہے، بظاہر جائیداد یا رقم کا کوئی تنازع نہیں تھا۔