پاکستان شریعہ بورڈ کے چیئرمین شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے رواںرمضان میں فطرانے اور فدیہ کی کم سے کم رقم مقرر کرتے ہوئے اعلان کر دیاہے ۔ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ فطرانے کی رقم میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ ہر سال حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے احکام کے مطابق فطرہ ادا کرین -اس میں کمی نہیں کی جاسکتی البتہ اس میں اضافہ آپ کرسکتے ہیں –
تفصیلات کے مطابق شریعہ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اس سال کم سے کم صدقہ فطر کی رقم 300 روپے فی کس ہو گی جو کہ دو کلو گندم کے آٹے کی قیمت کے برابر ہے جبکہ بیماری کے باعث روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی فی کس 300 روپے ہو گا۔مگر شریعت میں حکم ہے کہ اگر اپ بیماری کے باعث روزہ چھوڑتے ہیں تو صحت بحال ہونے پر روزہ رکھنا پڑے گا -صدقہ فطر کی رقم صاحب حیثیت لوگوں کے لیے جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے ، کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے جبکہ کشمش کے تناسب سے 4400 روپے ہو گی۔
بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔