آج جی ڈی اے کے رہنما نے بہت متوازن تقریر کی انھوں نے فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا ساتھ ساتھ انھوں نے الیکشن کے حوالے سے بھی کہا کہ یہ الیکشن پہلے سے ہی فکسڈ تھا اس لیے میں نے کسی قسم کی الیکشن کیمپین نہین کی -تاہم انھوں نے عمران خان کی جماعت اور ان کے کارکنوں کی اپنے لیڈر سے وفاداری اور محبت کا تزکرہ بھی کیا –
جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو چور نہیں سمجھتے اگر بانی پی ٹی آئی چور ہیں تو پھر ہم سب چور ہیں۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج 2ڈھائی ماہ پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے، جو جیتا وہ بھی سر پکڑ کر بیٹھا ہوا ہے، ڈھائی کروڑ نوجوانوں کی رائے نہ روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جو کھچڑی پک چکی ہے اس کے بعد جو بھی حکومت بنے گی وہ 8سے 10 ماہ ہی چل سکے گی، الیکشن سے قبل ہمیں کئی دوستوں نے مشورہ دیا کہ انتخابات کا بائیکاٹ کردیا جائے لیکن ہم نے الیکشن لڑا، ایسا نہ کرتے تو انہیں دنیا کے سامنے ایکسپوز نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہوسکتا ہے ملک میں مارشل لاء لگ جائے، یہی عدلیہ مارشل لاء کو لیگل کور بھی دےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے تقریر کرنا ہی نہیں آتی مگر سچ یہ ہے کہ سال 2024 میں اگر کسی نے سب سے زیادہ بہترین تقریر کی ہے تو وہ آج جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارہ کی تقریر تھی جس میں سے وطن سے محبت اور لوگوں کے لیے کچھ کرنے کی خوشبو محسوس ہورہی تھی –
عمران خان کے نام پر جی ڈی اے کے احتجاجی مظاہرے میں تالیاں اور شور
Leave a comment
Leave a comment