پٹرول کی قیمتوں اور بائیک سے نکلنے والے دھوئیں کی آلودگی کے سبب پنجاب حکومت نے شہر میں الیکٹرک بائیک کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لیے پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس سبسڈی پر دینے کا فیصلہ کرلیانجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 10 ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے، مصنوعی بارش سے متعلق بھی تیاری کر لی۔ صوبائی حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سکول اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
حکومت پنجاب نے سموگ سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے مذکورہ اہم فیصلے کئے ہیں۔