پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آسٹریلیا کی ملبورن سٹار نے ایک انوکھا کام کردیا -انھوں نے سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ 2 پاکستانی کھلاڑیوں ( ایک فاسٹ باؤلر اور ایک سپینر )کے نام کردیا -بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز میلبرن سٹارز نے سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسامہ میر کے نام سے وقف کردیا۔ بگ بیش لیگ کی فرنچائز نے اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو ’’پاکستان بے‘‘ کا نام دیا جائے گا جبکہ رکنیت کو ’ہاؤس آف رؤف‘ سے منسوب کیا جارہا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میلبرن اسٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی –
دونوں ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔دوسری جانب میلبرن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا جبکہ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔اگرچہ پاکستانی باؤلرز ورلڈ کپ میں وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی مگر ان باؤلرز کی قابلیت کو دنیا تسلیم کرچکیی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بگ بیش سیریز میں کیا کرتے ہیں ؟
میلبرن سٹارز نے سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ حارث رؤف اور اسامہ میر کے نام کردیا
Leave a comment
Leave a comment