معروف اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی طرف اشارہ کردیا۔ عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایک مبہم اسٹوری جاری کی، اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل “جانِ جہاں” کی ایک پوسٹ شیئر کی۔عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک حیران کُن جملہ لکھا کہ “یہ میرا آخری پراجیکٹ ہے”۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا کی مختلف پوسٹس میں عائزہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت مانگنا شروع کردی لیکن اُنہوں نے مداحوں کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔تاہم، مداح خود ہی دماغ پر زور لگاتے ہوئے عائزہ خان کی سٹوری کی حقیقت سامنے لے آئے۔ دراصل عائزہ خان کی انسٹاگرام سٹوری کے ایک کونے میں ’ 2023 کا‘ لکھا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرامہ سیریل “جانِ جہاں” عائزہ خان کا رواں سال یعنی 2023 کا آخری پراجیکٹ ہے۔
دومعنی پیغام لکھ کر عائزہ خان نے اپنے کند ذہن مداحوں کو پریشان کردیا
Leave a comment
Leave a comment