حسین اور جوان نظر آنے کا شوق 29 سالہ کروڑ پتی خاتون کی جان لے گیا -غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو کے اسپتال میں گھٹنے سے چربی نکلوانے کی پلاسٹک سرجری کیلئے آئی تھیں، ان کی سرجری ڈھائی گھنٹے پر مشتمل تھی ان کا طویل آپریشن ابھی جاری تھا کہ جواں سالہ ھسینہ کو کہ ہارٹ اٹیک ہوا اور ان کا دل بند ہوگیا، ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری چھوڑ کر ان کے دل کا فوری علاج کرنے کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر لوانا کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کی وجہ دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے جو ان کی جان لے گئے –
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفلوئنسر کی موت پر برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔پلاسٹک سرجری میں دلچسپی رکھنے والے لوگ اس واقعے کو یاد رکھیں اور صرف اس وقت پلاسٹک سرجری کروائین جب ڈاکٹرز آپ کو ایسا کرنے کو کہیں – زندگی قدرت کا سب سے انمول تحفہہے اس کی قدر کریں اسے تجربات میں ضائع نہ کریں –