کرکٹ کی تاریخ میں شکیب الحسن کی اپیل پر انجیلا میتھیوز کو جب سے ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ہے -ساری دنیا میں اس فیصلے کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے مگر پنجاب پولیس نے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لے کر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائکل سواروں کو دلچسپ پیغام دیا –
راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی مہم میں اینجلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ کا سہارا لے لیا۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سری لنکا کے بیٹر اینجیلو میتھیوز کی ٹوٹے ہیلمٹ والی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ پیغام میں لکھا گیا کہ افسوس مگر ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ اگر آپ ہیلمٹ پہن کر بائیک چلائیں گے تو زندگی کی دوڑ سے آؤٹ ہونے سے بچ سکتے ہیں –

 

 

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ موٹر سائیکل سوار کےلیے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں لازمی بھی ہے۔اور گر نہیں پہنیں گے تو جرمانے کے ساتھ بائیک سمیت اندر بھی ہوسکتے ہیں –